حکومت نے کاسا ایک ہزار اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے، معاہدے پر جلد دستخط کئے جائینگے، اسحاق ڈار

منگل 25 فروری 2014 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان اور افغانستان کاسا ایک ہزار اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے معاہدے پر جلد دستخط کئے جائینگے، کابل میں ترقیاتی کاموں کیلئے پچاس کروڑ ڈالر دینگے ۔

(جاری ہے)

کابل میں پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ دوطرفہ تجارت، صنعت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے پاکستان اسے 50 کروڑ ڈالر فراہم کریگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کہ پاکستان اور افغانستان نے کاسا ایک ہزار اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں منصوبوں پر جلد دستخط کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :