سوئی سدرن گیس کمپنی قطر سے ایل این جی کی درآمد کیلئے کام کررہی ہے، پہلے مرحلے میں 400 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کی جائیگی، شاہد خاقان عباسی

منگل 25 فروری 2014 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی قطر سے ایل این جی کی درآمد کیلئے کام کررہی ہے اور پہلے مرحلے میں 400 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کی جائیگی، مخالفین قیمت کیلئے بے بنیاد پراپیگنڈہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی قطر سے ایل این جی کی درامد کیلئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کراچی میں گیس ٹرمینل کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمدی قیمت کیلئے قطر سے تاحال کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا، منصوبے کے مخالفین قیمت پر بلا جواز پرپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی درآمد سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر بچت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :