ایفی ڈرین کوٹہ کیس ،حنیف عباسی کی فیکٹری میں ادویات کی تصدیق کا حکم

منگل 25 فروری 2014 13:54

ایفی ڈرین کوٹہ کیس ،حنیف عباسی کی فیکٹری میں ادویات کی تصدیق کا حکم

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت نے اے این ایف کو مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی فیکٹری میں 60 ہزار ادویات کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر نے حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے انٹی نارکوٹکس فورس کو ملزمان کے خلاف مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت 3 مارچ کوکی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :