طالبان کوغیرمشروط جنگ بندی کرنا ہوگی، وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی
منگل 25 فروری 2014 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کابینہ کی جانب سے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی جس کے مطابق طالبان کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا، اکثریت پسند جہاں بھی حملہ کریں گے ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی جب کہ اگر کسی جگہ دہشت گردی کے منصوبہ بندی کے شواہد ملے تو وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے وزرا اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری شریک نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.