قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر نے کمنٹری کے شعبے میں اپنے نئے کریئر کی ابتدا کر دی
منگل 25 فروری 2014 13:47
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر نے کمنٹری کے شعبے میں اپنے نئے کریئر کی ابتدا کر دی جبکہ سلمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہاکی اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک یہاں ڈومیسٹک ہاکی کا ڈھانچہ مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں کیا جاتا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو میں کھلاڑی نے بتایا کہ ایک انگریزی اخبار کے لیے پہلے ہی کالم لکھ رہے ہیں اسی دوران سٹار سپورٹس نے ان سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے سوچا کہ یہ تجربہ بھی کر لیا جائے۔
انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے ان کاانتخاب ہوا اور انہوں نے کمنٹری باکس میں ایک ایک لمحے سے لطف اٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ کمنٹری سے قبل ایک ور کشاپ ہوئی تھی جس میں انھیں اس شعبے کی بنیادی باتیں سکھائی گئیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا مجھے کھیلتے ہوئے کبھی یہ احساس نہیں ہوا تھا کہ یہ کھیل کتنا تیز ہے لیکن اب مجھے اندازہ ہوا کہ یہ آسان نہیں لیکن میں محنت کرکے اس میں بہتری لاسکتا ہیں جیسا کہ میں اپنی گول کیپنگ میں کرتا تھا۔
سلمان اکبر نے کہا کہ انڈین ہاکی لیگ نے ہاکی کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے بہت فائدہ ہوا ہے جنھیں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں اور کوچوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ اس لیگ کی ٹی وی کوریج جس عمدگی سے کی گئی وہ بھی قابل تعریف ہے۔سلمان اکبر کو اس بات کا افسوس ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اس لیگ میں کھیلنے کا موقع نہ مل سکا اور انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا یہ بہت اچھا موقع ہوسکتا تھا۔ بھارت میں موجودگی کے دوران ان سے ہر کسی نے یہی بات کہی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اس لیگ میں ہونا چاہیے تھا، اس سے ہاکی کا نقصان ہوا ہے۔سلمان اکبر نے کہا کہ پاکستانی ہاکی اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک یہاں ڈومیسٹک ہاکی کا ڈھانچہ مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں کیا جاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.