(ن) لیگ جھوٹے دعوؤں اور نعروں سے حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو زیادہ دیر ممکن نہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 25 فروری 2014 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، ایک طرف لوڈشیڈنگ جاری ہے دوسری طرف کم آنے کی بجائے بڑھ کر آ رہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لئے بے بنیاد دعوے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے جتنے ایم او یوز دستخط کئے ہیں اور ان کے نتیجے میں جتنی بجلی پیدا کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں ویسا ممکن نہیں ہے، انتخابی مہم کے دعوؤں کی طرح یہ بھی صرف نعرے ثابت ہونے کا خدشہ ہے۔ مسلم لیگ (ن)جھوٹے دعوؤں اور نعروں سے حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو زیادہ دیر ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :