پنجاب حکومت تعلیمی شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہے ،کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا‘ عرفان دولتانہ

منگل 25 فروری 2014 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہے کیونکہ کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، کیونکہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے244 ارب روپے بجٹ کا 26 فیصد مختص کیا ہے اور اساتذہ کی عزت و تقریم اور تعلیمی اداروں میں امن و امان برقرار رکھنے اور طلباء کو پْرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں۔ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کو ترقی کا ذریعہ سمجھتی ہے اور سکول و ہائر ایجوکیشن کیلئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :