وزیرستان‘پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، 30شدت پسندہلاک ،متعدد ٹھکانے بھی تباہ ، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بمباری کی گئی ،نقل مکانی بھی جاری

منگل 25 فروری 2014 13:43

وزیرستان‘پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری ..

شمالی وزیرستان/بنوں/پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) شمالی اور جنوبی ویزستان کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30شدت پسندوں ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ،دوسری جانب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی کیمپ نہیں بنایا گیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو علی الصبح پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقہ شوال میں دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا-بمباری کے نتیجہ میں تیس شدت پسند ہلاک جبکہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق اس بمباری میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ان ٹھکانوں پر خود کش بمبار بننے کی تربیت دی جاتی تھی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اور لوگ بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، لکی مروت اور پشاور سمیت دیگر اضلاع منتقل ہو رہے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں بنایا گیا ہے۔بیشتر افراد کرائے کے مکانات یا اپنے رشتہ داروں کے ہاں قیام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :