سید نئیر حسین بخاری و صابر علی بلوچ کا حامد نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 25 فروری 2014 13:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ صابر علی بلوچ نے سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ روز راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی سابق وفاقی وزیر حامد نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :