وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طالبان سے مذاکرات یا آپریشن پر غور، قومی سلامتی پالیسی بھی پیش

منگل 25 فروری 2014 12:39

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طالبان سے مذاکرات یا آپریشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے معاملے اور قومی سلامتی پالیسی پر غور کررہی ہے تاہم جے یو آئی (ف) کے وزرا اجلاس میں شریک نہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کابینہ کی جانب سے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران طالبان سے مذاکرات یا ان کے خلاف ممکنہ آپریشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کابینہ کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے وزرا اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری شریک نہیں ہوئے۔