ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا افتتاحی میچ آج ہوگا

منگل 25 فروری 2014 11:51

ایشیا کپ:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا افتتاحی میچ آج ہوگا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ دو پہر ایک بجے شروع ہوگا۔ ڈھاکہ کے شہر فتح اللہ کے Khan Shaheb Osman Ali اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس سری لنکن شیروں کا مقابلہ کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

مصباح الیون جیت کا کھاتہ کھولنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے قائد انجیلو میتھوز بھی ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی ٹیم 12 ویں ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کے دفاع کرے گی۔ دفاعی چیمپئن پاکستان 27 فروری کو افغانستان، 2 مارچ کو بھارت جبکہ 4 مارچ کو بنگلہ دیشی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :