کراچی، سیکیورٹی اداروں کا اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں سرچ آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار

منگل 25 فروری 2014 11:43

کراچی، سیکیورٹی اداروں کا اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں سرچ آپریشن، متعدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے انتہائی مطلوب افراد سمیت متعدد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کے کے9 یونٹ اور خواتین سرچر سمیت 1000 اہلکاروں نے حصہ لیا اور آپریشن کے دوران ایم پی آر کالونی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان پولیس کو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :