شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
منگل 25 فروری 2014 11:37
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) شمالی اور جنوبی ویزستان کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30 شدت پسندوں ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے رات گئے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال، گڑیوم کے علاقے میر جونی اور دتہ خیل کے مختلف علاقوں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی وریرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شر پسند مارے گئے، جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں پر خود کش بمبار بننے کی تربیت دی جاتی تھی۔
پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں پروازیں جاری ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ واضح رہے پاک فصائیہ کے جیٹ طیاروں نے 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 20 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.