امریکی سی آئی اے چیف کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں کاعلم نہیں،شام سمیت کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے، پرویز رشید، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے،آپریشن کا فیصلہ ہوا توباقاعدہ ا علان کیاجائیگا،دعا ہے تمام بچھڑے ہوئے لواحقین کو ان کے اپنے مل جائیں،پیپلزپارٹی نے سوات میں فوجی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاہوتاتوشاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے بات چیت

پیر 24 فروری 2014 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشیدنے کہاہے کہ امریکی سی آئی اے چیف کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں کاعلم نہیں، ملاقات ہوئی بھی ہوگی تو یہ خطے میں قیام امن کے لیے ہوگی ،شام سمیت ہم کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے،پیپلزپارٹی نے سوات میں فوجی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاہوتاتوشائد آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ،جو ہماری طرف ایک قدم بڑھائے گا ہم اس کی طرف دوقدم بڑھائیں گے،ہر پاکستانی اوردنیا کی خواہش ہے امن قائم ہو،نوازشریف نے بھی شروع سے لیکر آخر تک امن کے قیام اورمذاکرات کی بات کی ہے، آپریشن کا فیصلہ ہوا توباقاعدہ ا علان کیاجائیگا،لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا وقت دیا جائیگاجس طرح سوات کے آئی ڈی پیز کو سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح ان کا بھی حکومت خیال رکھے گی ،ریاست اپنی ذمہ داری نبھانا اچھی طرح جانتی ہے ، یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہے، دعا ہے تمام بھچڑے ہوئے لواحقین کو ان کے ان کے اپنے مل جائیں، لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے ہماری طرف سے کوششیں جاری ہیں اورکئی لوگوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے ،چاہتے ہیں لاپتہ افرادکے دکھوں کا مداواہو اورآئندہ ایسے واقعا ت جنم نہ لیں،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ صبح کو بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولانہیں کہتے اسی طرح عمران خان کے موقف میں مثبت تبدیلی آئی ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں جس طرح عمران خان نے آج کہا ہم بھی کہتے ہیں کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ،جو ہماری طرف ایک قدم بڑھائے گا ہم اس کی طرف دوقدم بڑھائیں گے،ہر پاکستانی اوردنیا کی بھی خواہش ہے کہ امن قائم ہو اورنوازشریف نے بھی شروع سے لیکر آخر تک امن کے قیام اورمذاکرات کی بات کی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر آپریشن کا فیصلہ ہوا توا علان کیاجائیگا،لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا وقت دیا جائیگا،اورجس طرح سوات کے آئی ڈی پیز کو سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح ان کا بھی حکومت خیال رکھے گی ،انہوں نے کہاکہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھانا اچھی طرح جانتی ہے ، یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہے ،اگرسیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی ہے تو پھر ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے سوات سے دہشت گردوں کو نکال کر جنوبی وزیرستان میں پہنچادیااس طرح کے الزامات کا وقت نہیں ہے ہم سب کو ایک ہوناپڑے گا،انہوں نے کہاکہ اگرآپریشن ہوتاہے تو آئی ڈی پیز کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اوران کی ہر طرح سے مددکو تیار ہیں اوران لوگوں کو واپس ان کے گھروں میں بحفاظت منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں سوات میں فوجی آپریشن کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا،پوری قوم اورمسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی لیکن اس کے باوجود خاطرخواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے،ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی آئینی جماعت ہے ،جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسرابراہیم نے بھی طالبان سے کہاکہ مذاکرات آئین کے دائرہ کارمیں رہ کر کیے جاسکتے ہیں جماعت اسلامی کا اپنا موقف ہے میرے خیال میں جماعت پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں ہے ، پرویز رشید نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی پیش کش اس لیے کی کیونکہ کرکٹ ایک ضابطے اورطریقے کے تحت کھیلاجاتاہے ہم طالبان سے کہتے ہیں کہ آئیں ایک ضابطے کے تحت ہم سے مذاکرات کریں ،انہوں نے کہاکہ امریکی سی آئی اے کی راولپنڈی میں ملاقاتوں کی خبر میں نے بھی اخبار میں پڑھی ہے یہ ملاقات میرے علم میں نہیں ہے ،مجھے نہیں معلوم کہ وہ آئے بھی تھے یانہیں آئے تھے لیکن میں یہ یقین دلانا چاہتاہوں کہ اگر وہ آئے تھے توانہوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاہوگا،انہوں نے کہاکہ خطے میں اورخصوصا افغانستان میں قیام امن کے لیے ہمارے دفاعی اداروں کی اپنی اہمیت ہے اورہوسکتاہے انہوں نے اسی مسئلے پر ہی بات کی ہوگی ،انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی ہے کہ نہ توہم کسی کے ملک میں مداخلت چاہتے ہیں اورنہ ہی کسی ملک کو اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دیں گے ،وفاقی وزیرنے کہاکہ اسلام می کوئی زبردستی نہیں اورمیں اپنے کیلاش کے رہنے والوں کو حکومت کی طرف سے یہ یقین دلاتاہوں کہ انہیں پورا تحفظ دیا جائیگا ،انہیں کسی قسم کا ڈراورخوف نہیں ہونا چاہئے ،پاکستان پورے پاکستانیوں کا ہے ،پرویز رشید نے کہاکہ دعا ہے تمام بھچڑے ہوئے لواحقین کو ان کے اپنے مل جائیں حکومت نے اس سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں اوروزارت دفاع سے بھی کہاگیاہے کہ وہ سپریم کورٹ سے اس معاملے میں تعاون کریں ،انہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے ہماری طرف سے پوری کوشش کی گئی ہے اورکئی لوگوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف لاپتہ افرادکے دکھوں کا مداواہو بلکہ آئندہ ایسے واقعا ت جنم نہ لیں۔