پنجاب حکومت کا غریب گھرانوں کیلئے ایک اور انقلابی اقدام‘ وزیر اعلیٰ نے 23 مارچ سے خدمت کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی ،خدمت کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی‘ صحت اور تعلیم کی بھی سہولتیں ملیں گی‘ شہباز شریف ،خدمت کارڈ انتہائی اہم اور فلاحی منصوبہ ہے‘ خدمات کارڈ پر خاندان کے سربراہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کنندہ ہو گا،وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا‘ روزگار بینک کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل،غریب گھرانوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبے کے 4اضلاع سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے‘ وزیر اعلیٰ
پیر 24 فروری 2014 22:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو پنجاب خدمت کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی۔ پنجاب خدمت کارڈ کے ذریعے صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ خدمت کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت صحت اور تعلیم کے لئے بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں سابق وفاقی وزیرشوکت ترین‘ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک‘ صوبائی وزراء‘ اراکین اسمبلی‘ چیف سیکرٹری‘ اعلیٰ سرکاری حکام اور نجی شعبہ کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پنجاب خدمت کارڈ‘ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام‘ قرض حسنہ سکیم کا دائرہ کار بڑھانے‘ روزگار بینک کے قیام کے منصوبے اور ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.