شیخوپورہ ،شادی سے انکار کرنے پربیوہ خاتون کے پانچ سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ، پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،خاتون کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،ملزم گرفتار نہ ہو سکے

پیر 24 فروری 2014 22:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) شیخوپورہ میں شادی سے انکار کرنے پرچار افراد نے بیوہ خاتون کے پانچ سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ، پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ خاتون کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مانانوالا کے رہائشی محسن خان نامی نوجوان نے کئی بار بیوہ خاتون شازیہ بی بی کو شادی کی دعوت دی۔ انکار پر ملزم محسن خان نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر شازیہ بی بی کے گھر پر حملہ کر دیا اور اس کے پانچ سالہ بیٹے شیر حیدر کو گود سے چھین کر زمین پر پٹخ پٹخ کر ہلاک کر دیا جبکہ بیوہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :