پشاور،ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،3جاں بحق،دس زخمی،حملہ آورجونہی ایرانی قونصلیٹ پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر پہنچے ،توڈیوٹی پرمامورایف سی اہلکاروں نے رکنے کی کوشش جس پرحملہ آور نے تو خود کو دھماکے سے اڑا دیا

پیر 24 فروری 2014 22:21

پشاور،ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،3جاں بحق،دس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) پشاوریونیورسٹی ٹاؤن میں قائم ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوگئے،زخمیوں کوخیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ پشاور یونیورسٹی ٹاون میں واقع ایرانی قونصلیٹ تھا، پولیس کے مطابق حملہ آورجونہی ایرانی قونصلیٹ پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر پہنچے ،توڈیوٹی پرمامورایف سی اہلکاروں نے رکنے کی کوشش جس پرحملہ آور نے تو خود کو دھماکے سے آڑا دیا۔دھماکہ میں دو ایف سی اہلکار جاں بحق ،ایف سی اہکاروں سمیت دس افرادزخمیوں ہوئے،جہیں قریب واقع خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جہاں 3 انتہائی زخمی اہلکاروں میں سے مزید ایک اہلکار دم توڑ گیا. دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ بھی کیا تاہم کوئی گرفتارعمل میں نہیں لائی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور ایک تھا، اور اس کا ٹارگٹ ایرانی قونصل خانہ تھا،ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں نے جان دے کر ایرانی قونصلیٹ کو بچایا ۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں چار سے پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اور الٹوکار میں آئے تھے ،گاڑی میں تین افراد سوار تھے تاہم سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔