کراچی: کالعدم پنجابی طالبان کا نائب سربراہ گرفتار

پیر 24 فروری 2014 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2014ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سے کالعدم پنجابی طالبان کے نائب سربراہ سعید الزمان عرف عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعید الزمان عرف عزیر شہر میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس نے اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کے دوران 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک کئے۔ فاروق اعوان نے بینک ڈکیتی کی فوٹیج بھی میڈیا کے سامنے پیش کی جس میں سعید الزماں بینک لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کی شناخت بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔ فاروق اعوان نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :