پشاور میں شمع سینما دھماکوں کے مبینہ ملزم کو مقامی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا

پیر 24 فروری 2014 20:45

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) 12 فروری کو شمع سینما پشاور میں دہشت گردی کرنے والے ملزم حسن عرف اسرار کا تعلق درہ آدم خیل میں سرگرم جنگریز گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ ملزم کو سخت سیکورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس پشاورلایاگیا جہاں اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں ملزم حسن عرف اسرار نے اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اسے اور اس کے ایک اور ساتھی کو موٹر سائیکل پر شمع سینما لایا گیا جہاں پر انہیں بم دئیے گئے جوانہوں نے تلاشی سے بچنے کیلئے سلوشن ٹیپ کے ذریعے اپنے جسم کے ساتھ چپکائے تھے - عدالت میں بیان اعترافی کے بعد مبینہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ دن کیلئے سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :