بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈ ر کے راستے واپس اپنے وطن روانہ ،محبت کا پیغام لیکر آئے اور یہاں سے بھی اسی طرح کے جذبات لے واپس جارہے ہیں ‘ کپتان شیکھر نائیک

پیر 24 فروری 2014 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈ ر کے راستے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئی ،بھارتی ٹیم کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر واہگہ باردر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان شیکھر نائیک نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا ، پاکستانیوں نے جو عزت و احترام دیا اسے فراموش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ،پاکستان سے اچھے مقابلے ہوئے اور امید ہے کہ یہ آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے محبت کا پیغام لیکر آئے تھے اور یہاں سے بھی اسی طرح کے جذبات لے واپس جارہے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے اور انٹرنیشنل ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے ،پاکستان آ کر کسی طرح کی سکیورٹی مسائل درپیش نہیں آئے ۔

متعلقہ عنوان :