توانائی بحران ،پاکستان کو 5سالوں میں 230ارب کا نقصان ہوچکا ،اے ڈی بی

پیر 24 فروری 2014 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) ملک کو درپیش توانائی بحران ملکی معیشت کو سالانہ 46 ارب روپے کا نقصان پہنچارہا ہے ۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی بحران کے باعث سالانہ 46 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور گزشتہ 5 سال میں ملک کو 230 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی پیدوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کا پیدواری عمل شدید متاثررہا جس کا اثر براہ راست برآمدات پر پڑا، اسکے علاوہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی تو روپیہ بھی ڈالر کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا جس نے مہنگائی کی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا۔

موجودہ حکومت نے کچھ عرصے میں 5 سوارب کا سرکلر ڈیٹ تو ختم کردیا مگر ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے ابھی مزید شارٹ اور لانگ ٹرم پروجیکٹس کی ضروت ہے۔

متعلقہ عنوان :