جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کے ریمانڈ میں مزید دس دن کی توسیع کردی گئی

پیر 24 فروری 2014 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کے ریمانڈ میں مزید دس دن کی توسیع کردی گئی تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل جج iiروزی خان کاکڑ کی عدالت میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کی کیس 302کی سماعت ہوئی جس کے بعد معزز عدالت نے دس دن کی ریمانڈ میں مزید توسیع کردی اب انہیں دوبارہ 5مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا واضح رہے ان کی کوئٹہ کی رہائش گاہ کو پہلے ہی سب جیل قرار دیدیا گیا ہے ۔