کیچ میں ایف سی کے کانوائے پر حملہ میں مارے جانیوالے پانچوں افراد کی شناخت ہوگئی

پیر 24 فروری 2014 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) ضلع کیچ میں ایف سی کے کانوائے پر حملہ میں مارے جانیوالے پانچوں افراد کی شناخت ہوگئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع کیچ میں ایف سی کی کانوائے پر اس وقت نامعلوم افراد نے حملہ کیا جب ایف سی کی موبائل گاڑی علاقے میں گشت کررہی تھی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی شناخت پیر کے روز ہوگئی جس میں محمد عقیل جہانزیب ،عیسیٰ ،احمد بخش ،اور غلام مصطفی شامل ہے پانچوں افراد ضلع تربت کے مختلف علاقوں کے رہائشی بتائے گئے ہیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :