پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی، جمرود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید

پیر 24 فروری 2014 18:14

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2014ء) پشاور میں یونیورسٹی ٹاؤن میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق پشاور کے علاقے یونیوسٹی ٹاؤن کے حساس علاقے میں واقع ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

جن میں سے 3 کی حالت کی تشویشناک ہے.ایس پی کینٹ کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا دھماکے بعد ایرانی قونصلیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ قونصلیٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دھاکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اُدھر خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود میں بھی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق فورسز کی گاڑی معمول کا گشت کر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی.