کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں بینک ڈکیتی، ڈاکو 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پیر 24 فروری 2014 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) اورنگی ٹاوٴن میں قذافی چوک کے قریب ڈاکو نجی بینک سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 3 پر قذافی چوک کے قریب 5 مسلح ڈاکو بینک الاسلامی کی برانچ میں داخل ہوکر عملے، گارڈز اور وہاں موجود کھاتے داروں کو یرغمال بنانے کے بعد 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے جب کہ ڈاکو جاتے ہوئے گارڈز کا اسلح بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی جانب سے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ڈکیتی کے بعد پولیس نے بینک میں موجود عملے اور صارفین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :