رینجرز کا لیاری ہنگورہ آباد میں کچھی آبادیویں پر دھاوا، مکینوں پر تشدد ، سیاسی جماعت کے عہدیدار آغا محبوب کے گھر کی تلاشی

پیر 24 فروری 2014 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء ) رینجرز کا لیاری ہنگورہ آباد میں کچھی آبادیویں پر دھاوا، مکینوں پر تشدد ، سیاسی جماعت کے عہدیدار آغا محبوب کے گھر کی تلاشی ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح رینجرز کی بھاری بفری نے لیاری آگرہ تاج کالونی ، ہنگوری آباد میں سرچ آپریشن کیا او گھر گھر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

مکینوں نے بتایا کہ رینجرز نے سیاسی جماعت کے عہدیدار آغا محبوب کچھی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ اسلحہ بر آمد ہوا…بعد ازاں کچھی برادری نے سڑک پر احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :