کوئٹہ ،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعدموٹر سائیکل چھیننے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 24 فروری 2014 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کوئٹہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعدموٹر سائیکل چھیننے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے ایسٹرن بائی پاس کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل چھیننے والے 2افرادمحمد اختر اور عبدالنبی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پسٹل بمعہ 5راؤنڈبرآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔