ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

پیر 24 فروری 2014 16:03

ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، چیف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں نظریہ پاکستان کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین سمیت دیگر فاضل جج صاحبان اور حکام کے ہمراہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مزار میں موجود مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات رقم کئے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے، وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شخص کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری آزادی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان پر عمل کو یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظریے پر عمل پاکستانیوں کے قول و فعل میں بھی نظر آنا چاہیے۔