چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی ججز کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

پیر 24 فروری 2014 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس انور ظہر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس غلام احمد، جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس اطہر سعید اور جسٹس مشیر عالم نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

چیف جسٹس اور تمام جج صاحبان نے قائد اعظم میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم جمہوریت اور عدل کا نظام چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ قائد اعظم کے نظریہ کو اپنے عمل اور اپنے کردار سے ثابت کریں۔