مکئی کا 20روپے کلو والا آٹا گندم کے آٹے میں ملاکر 45روپے کلو بیچا جا رہا ہے ‘ چیئرمین پاکستان ایگری فورم
پیر 24 فروری 2014 15:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ مکئی کا 20روپے کلو والا آٹا گندم کے آٹے میں ملاکر 45روپے کلو بیچا جا رہا ہے ، حکومت، محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی خاموش، تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکئی کا آٹا غذائیت کے لحاظ سے تو بہتر ہے مگر جب اسکی قیمت 20روپے کلو ہے تو اسے گندم کے آٹے میں ملاکر غریب صارفین کو 45سے50روپے کلو بیچنا کہاں کی شرافت ہے ۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں مڈل مین، ٹریڈر اور تاجر کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف پیسہ بنانا اور غریبوں کا استحصال کرنا ہے آٹے کی مکسنگ لاہور و دیگر شہروں میں بے دھڑک کی جارہی ہے اور ان مکس کرنیوالوں کو کوئی بھی ادارہ نہ پوچھ رہا ہے اور نہ ضابطے کا پابند بنا رہاہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ابراہیم مغل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کے آٹے میں اگر 25 فیصد مکئی کا آٹا ملانا ہے تو اسے با ضابطہ بنادیا جائے اور پھر آٹے کے نرخ 28روپے کلو رکھے جائیں تاکہ کسان کا بھی نقصان نہ ہواور صارفین کو سستا آٹا اور غریب کو سستی روٹی مل سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سالانہ ہمیں 80لاکھ ٹن مکئی اور 3کروڑ ٹن گندم پیدا کرنی چاہیے تاکہ یہاں خوراک اور انڈسٹری کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.