کراچی الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کی 50ارب روپے کی مقروض ہوگئی

پیر 24 فروری 2014 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کراچی الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کی 50ارب روپے کی مقروض ہوگئی۔ کے الیکٹرک کو وفاقی اور صوبائی اداروں سے 90ارب روپے واجبات وصول کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی الیکٹرک کو گیس کے بلوں کی مد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو 50ارب 30کروڑ روپے ادائیگی کرنا ہے۔ بلوں کی عدم وصولی کے باعث سوئی سدرن گیس کو بینکوں سے قرضہ لیکر گیس فیلڈز کو ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں پر بجلی کے بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کے واجبات 90ارب روپے پر پہنچ گئے ۔27 ارب روپے کے سب سے زیادہ واجبات کراچی واٹر بورڈ کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :