نئے ذخائر کی دریافت ،ملک میں ایل پی جی کی پیداوار سالانہ 6لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

پیر 24 فروری 2014 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ملک میں ایل پی جی کی پیداوار سالانہ 6لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق آئندہ ماہ مکھوڑی گیس فیلڈ سے ایک لاکھ 9500ٹن ایل پی جی سسٹم میں شامل کی جائیگی جس کے بعد ایل پی جی کی مجموعی پیداوار 6لاکھ 20ہزار 500ٹن پر پہنچ جائیگی، وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 300ٹن اور مجموعی پیداوار کا حجم پانچ لاکھ 11 ہزار ٹن ہے، تاہم مکھوڑی گیس فیلڈ سے نئے ذخائر سسٹم میں شامل ہونے سے 10مارچ سے ذخائر 6لاکھ ٹن سے بڑھ جائینگے۔

ادھر ایل پی جی صارفین نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر میں اضافے کے باوجود ملک کے کسی علاقے میں قیمت 100روپے فی کلو سے کم نہیں حکومت ذخائر میں اضافے کا فائدہ صارفین کو بھی منتقل کرے۔

متعلقہ عنوان :