پاکستان 2050ء تک دنیا کی 18بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا،رپورٹ

پیر 24 فروری 2014 15:53

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان 2050ء تک دنیا کی 18بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا، 35سال میں پاکستان کی معاشی ترقی میں 15گنا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی رپورٹ کے مطابق آئندہ 35سال میں پاکستانی معیشت میں نمایاں ترقی ہوگی اور یہ برازیل، روس، بھارت اور چین کیساتھ دنیا کی اہم بڑی طاقتور معیشتوں میں شامل ہوجائیگی ۔میکسیکو، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی بھی آنیوالے برسوں میں معاشی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 225ارب ڈالر جی ڈی پی کیساتھ دنیا کی 44ویں معیشت ہے، جو 2050میں پاکستان 33کھرب ڈالر کی مجموعی قومی پیداوار کیساتھ دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن کر سامنے آئیگی۔

متعلقہ عنوان :