میجر دانش عبدالواحد شہید جیسے دلیر افسر ملک و قوم کے ہیرو ہیں‘مرزا محمد الیاس

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) میجر دانش عبدالواحد شہید نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان نچھاور کرکے جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی، قوم کو اپنے ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، میجر دانش عبدالواحد شہید جیسے دلیر افسر ملک و قوم کے ہیرو ہیں انکی بیش قیمت قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے انتہاپسندی کے ناسور کا ہر صورت خاتمہ کیا جائیگا، ان خیالات کا مسلم لیگ ن سرگودہاکے رہنما اور سابق نائب تحصیل ناظم مرزا محمد الیاس نے اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دیکر ایک نئی داستان رقم کی ہے اوردہشت گردی کیخلاف پاک افواج کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو اپنے ہیروز پر ناز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فراگذاشت نہیں رکھیں گے تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بناسکیں۔

متعلقہ عنوان :