سیاسی مخالفین کی ہرزہ سرائی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے،ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء)آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیاسی مخالفین کی ہرزہ سرائی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 6 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فاروق طاہر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار فہیم اختر ربانی کو 7 ہزار ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دیدی ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سرار فاروق طاہر نے 25,000 جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فہیم اختر ربانی نے18000 ووٹ لئے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ مسلم کانفرنس کے امیدوار فاروق انقلابی صرف11034ووٹ لے سکے، انہوں نے کہا کہ ضمی الیکشن کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، شناختی کارڈ کی شرط لازمی رکھی گئی تا کہ کوئی بات نہ کرسکے، جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر عبدالمجید اسلام آباد میں موجود رہ کر تمام صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے اور اس کے باوجود سیاسی مخالفین دھونس، دھاندلی کے الزامات عائد کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح درست نہیں، انہوں چاہئے کہ وہ کھلے دل کے ساتھ انتخابی نتائج اور اپنی شکست کو تسلیم کریں۔