وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیارہے،چوہدری حامد حمید

پیر 24 فروری 2014 15:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ملک میں قیام امن کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیارہے، امن کی بحالی کیلئے مذاکرات یاجنگ ہم دونوں آپشنز موجود ہیں، مذاکرات کے حامی طالبان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں مگر وہ لوگ جو ملک کے آئین کو نہیں مانتے اور بربادی پر تلے ہوئے ہیں ان سے دوسری طرح نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار وفاقی پالیمانی سیکرٹری امورکشمیر وگلگت، بلتستان چوہدری حامد حمید نے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے مذاکرات حکومت کی کمزوری نہیں ہیں، حکومت نے مذاکرات کا عمل اس لئے شروع کیا تھا کہ اس بارے میں اگر کسی کے ذہن میں کوئی کنفیوژن ہے تو دور ہوجائے، طالبان اگر ہمارے فوجیوں کی لاشیں گرائیں گے تو سلف ڈیفنس ہماری فوج کا حق ہے، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اسی لئے وزیراعظم نوازشریف نے بڑی نیک نیتی سے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا مگر قوم اپنے سپوتوں کو شہید ہوتے نہیں دیکھ سکتی، وزیراعظم نوازشریف نے مذاکرات یا لڑائی دونوں صورتوں میں امن کی بحالی کا عزم کررکھا ہے، چند ہزار دہشت گرد 19 کروڑ کی قوم پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :