سیکرٹری دفاع آصف یاسین پاک امریکہ دفاعی مذاکرات میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

پیر 24 فروری 2014 13:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ (ر)جنرل آصف یاسین ملک پاک امریکہ دفاعی مذاکرات میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ۔مذاکرات میں افغانستان سمیت دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعلقات پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین ملک واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کے دورہ پاکستان کے بعد ہو رہے ہیں ۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن پاکستان آنے سے قبل سعودی عرب اور پھر جرمنی کا بھی دورہ کیا۔ پاک امریکہ دفاعی مذاکرات میں افغانستان سمیت دوطرفہ دفاعی اور فوجی تعلقات پر بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :