اداکارہ ثناء کے صاحبزادے اذلان امام کی ڈاگ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پیر 24 فروری 2014 13:56

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کراچی میں بچوں کے لئے خصوصی ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اعلیٰ نسل کے کتوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس ڈاگ شو کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں بچوں نے اپنے کتوں کو مقابلے کے لئے پیش کیا ۔ اس شو کے مہمان خصوصی اداکارہ ثناء کے صاحبزادے اذلان امام تھے جن کو کتوں سے بے پناہ لگاؤ ہے ۔ شو کے آخر میں اول آنے والے ڈاگ اور اس کے مالک بچے کو خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔