سعودی حکومت کا شامی باغیوں کیلئے پاکستان سے اسلحے کی خریداری پرغور
اتوار 23 فروری 2014 23:02
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکومت شام میں سرکاری فوج کے خلاف برسرپکار باغیوں کے لئے پاکستان سے اسلحے کی خریداری پر غور کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے جنیوا میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد بشار الاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں سعودی اور پاکستانی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
اسی سلسلےمیں گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پانے کی صورت میں سعودی عرب پاکستان سے جدید ترین طیارہ شکن میزائل ’’عنزہ‘‘اور ٹینک شکن راکٹ خریدے گا۔
یہ اسلحہ اردن میں ذخیرہ کیا جائے گا جہاں سے اسے شام میں باغیوں کو بھیجا جائے گا تاہم سعودی، پاکستانی یا اردن کے حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت جدید اسلحہ انتہا پسندوں کے ہاتھ میں چلے جانے کے خدشے کے پیش نظر شامی باغیوں کو راکٹ اور میزائل کی فراہمی کی مخالفت کرتی رہی ہے تاہم گزشتہ دنوں جنیوا میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اس نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.