کراچی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

اتوار 23 فروری 2014 20:54

کراچی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے تصادم میں تین افراد مارے گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں مسجد سے گھر جانے والے شہری کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری اتوار کے روز بھی گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔ دو گروپوں کے تصادم میں، ناصر، امتیاز اور سالار جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

اُدھر اورنگی ٹاؤن میں مسجد سے گھر جاتے زر علی نامی شہری کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ میں دو بچے زخمی بھی ہوئے۔ شہریوں نے غیر ملکی ملزم کو پکڑ کر پولیس کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بھی بلاک کر دی۔ دوسری جانب رینجرز نے ریکس کالونی، بھٹائی آباد، قائد آباد اور قلندریہ چوک میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت پچیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :