لاہور،انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م فیروز پور روڈ پر امن مارچ کیا گیا ،دہشتگر ی کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ناممکن ہے امر یکہ کی جنگ سے با ہر نکلا جائے ‘ رہنماؤں کا خطاب

اتوار 23 فروری 2014 20:36

لاہور،انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م فیروز پور روڈ پر امن مارچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) انصاف سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م فیروز پور روڈ پر امن مارچ کیا گیا ، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز ، بینرز اور پارٹی پر چم اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر امن کیلئے نعرے درج تھے۔ امن مارچ ریلی میں تحریک انصاف پنجا ب کے صدر اعجاز چوہدری ، اپو زیشن لیڈ ر میا ں محمو دالرشید جنر ل سیکر ٹر ی ڈاکٹر یاسمین راشد،لاہورکے صدر علیم خان آئی ایس ایف پنجا ب کے صدر وقا ص افتخار سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی کے شر کاء سے خطا ب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ امن مارچ کا مقصد ملک میں امن کی فضا ء قا ئم کرنا ہے ،دہشتگر ی کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ناممکن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم حکمرانو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امر یکہ کی جنگ سے با ہر نکلیں، جب تک ہم امر یکہ کی جنگ سے با ہر نہیں نکلیں گے تب تک پاکستا ن میں امن نہیں آسکتا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عام شہری کا قتل عا م بند ہو ناچاہیے ، دہشت گر دی کی لہر نے پورے پاکستا ن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے آج کو ئی شہری بھی محفو ظ نہیں ہے، ڈو رن حملے بند ہو نے چاہئیں ، دنیا میں کبھی کسی نے مانگنے والے کی عزت نہیں کی اور ہما رے حکمرانو ں نے ڈالر وں کی لالچ میں اپنے ملک کے شہر یو ں کا قتل عام کر وایا ہے ۔

انہو ں نے کہا مسجد وں، مزاروں ، اما م بارگاہو ں ، سکو لو ں ، مد رسوں اور بازارو ں میں ڈورن اور خودکش حملو ں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حکمر انو ں کو چاہیے کہ اب ہوش کے ناخن لیں اور پا کستا ن میں امن کیلئے سنجید گی سے کوشش کریں ، کوئی بھی مذہب قتل عام کی اجازت نہیں دیتا قر آن پاک میں ارشاد ہے کہ جس نے ایک انسا ن کا قتل کیا گویا اُس نے پوری انسا نیت کا قتل کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستا نی امن پسند لوگ ہیں اورملک میں امن چاہتے ہیں تا کہ پاکستا ن ترقی اور خو شحا لی کی راہ پر گا مز ن ہوسکے ، امن ریلی کا مقصد ہے کہ ملک امن واما ن کے قیا م کے لئے جد وجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ریلی کے اختتا م پر فضاء میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گے اور بعد میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :