خیبرایجنسی ،سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ،اہم کمانڈروں سمیت38دہشتگرد ہلاک ،چھ ٹھکانے،فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ ،متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ،کارروائی توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں کی گئی ، نقل مکانی بھی جاری

اتوار 23 فروری 2014 20:35

خیبرایجنسی ،سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ،اہم کمانڈروں سمیت38دہشتگرد ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت38 دہشتگرد ہلاک جبکہ بم بنانے والی فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی تباہ کردیا گیا، کارروائی میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،فضائی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،ذرائع کے مطابق میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے اتوار کو علی الصبح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔

ان حملوں کے نتیجے میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری اور بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ کر دیا گیا،عسکری حکام نے کارروائی میں 38دہشت گرد مارے جانے کی تصدیق کردی ہے جن میں بعض اہم کمانڈرز بھی شامل بتائے گئے ہیں،عسکری حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق اس کاررروائی میں متعدددہشت گرد زخمی بھی ہوئے ،مقامی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں کارروائیاں بڑھنے کے پیش نظر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل اور میجر جہانزیب کی شہادت کے بعد فورسز کی جانب سے وزیرستان، ہنگو اور خیبرایجنسی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں شرپسند ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بری تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

خیبرایجنسی ،سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ،اہم کمانڈروں سمیت38دہشتگرد ..

متعلقہ عنوان :