دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دہشتگردی کیخلاف حکومت کا ساتھ دینا ہوگا‘ گورنر پنجاب،25سال سے جب بھی پاکستان آیا یہاں کا پانی پی کر بیمار ہو گیا ،گورنر بننے پر انکشاف ہوا کرپشن مافیا کتنا طاتور ہے‘ چوہدری سرور

اتوار 23 فروری 2014 20:32

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دہشتگردی کیخلاف حکومت کا ساتھ دینا ہو ۔چاند باغ سکول کوٹ جیلانی کی سالانہ تقریب سے خطاب اور متحدہ پریس کلب مریدکے کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا مساجد امام بارگاہوں اور اقلیتی اداروں نہتے عوام کو نشانہ بنانا کہا ں کا اسلام ہے ؟طالبان ایسی کاروائیاں بند کر دیں وگرنہ پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 25سال سے جب بھی پاکستان آیا یہاں کا پانی پی کر بیمار ہو گیا کیونکہ اسی فیصد عوام کو پینے کا صاف پانی ہی دستیاب نہیں ۔انہوں نے کہا گورنر بننے کے بعد انکشاف ہوا کرپشن مافیا کی جڑیں بہت مضبوط ہیں گورنر ہاوٴس اور داتا دربار سمیت کئی اداروں کا پانی مضر صحت نکلا کلین واٹر سیف لائف کے نام سے پنجاب میں مہم شروع کر دی ہے 150پلانٹ عطیہ میں ملے ہیں جو دو لاکھ بچوں کیلئے صاف پانی مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا حکومت چاند باغ جیسے نجی تعلیمی اداروں کی ہر جگہ حوصلہ افزائی کرے گی ۔