طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے خود کرنا ہے ،آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا‘ امریکی سفیر، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے ،ہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ثقافتی مرکز ہے‘رچرڈ اولسن

اتوار 23 فروری 2014 20:32

طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے خود کرنا ہے ،آپریشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا، امریکہ مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے اورہمارے روابط عوام کی خوشحالی کیلئے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں لاہور ایک ثقافتی مرکز ہے اور یہاں کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اتوار کے روز لٹریری فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ لٹریری فیسٹول قابل تعریف اقدام ہے اور اسے یو ایس قونصلیٹ کے ذریعے سپورٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں لاہور ثقافت کا مرکز ہے اسکی تاریخی عمارتیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے مسجد وزیر خان ، سنہری مسجد اور عالمگیری گیٹ کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے ۔

دہشٹگردی کے باعث پاکستان کی ثقافت متاثر ہو رہی ہے ۔ا نہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے پاکستان سے رابطے اسکی عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہیں ۔مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے خود کرنا ہے اور آپریشن میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم پاکستان کے خواہشمند ہیں اور اسکے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔