کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11افراد جاں بحق ،10سے زائد زخمی ،زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ،صدر ‘وزیر اعظم و دیگر کا اظہار افسوس ،دھماکے کی جگہ پر گہرا گڑھا بن گیا ،مسافر پک اپ میں بم نصب کیا گیا تھا ۔ اپ‌ڈیٹ

اتوار 23 فروری 2014 20:10

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11افراد جاں بحق ..

کوہاٹ/لاہور/اسلام آباد(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 11افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،صدر مملکت ممنو ن حسین ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز کوہاٹ میں گنجان آباد علاقے پشاور چوک میں سڑک کنارے نصب کیا گیابارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

یہ مقام پولیس لائن کے قریب واقع ہے جبکہ اسی کے قریب گرلز کالج بھی واقعہ ہے ۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت بھی مختلف علاقوں کو جانے والای گاڑیاں یہاں سے گزر رہی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ ایک ایک ٹائم بم تھا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ حملے میں کسے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرک ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے سے متعلق آئی جی خیبر پختوانخواہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی شامل تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب مسافر پک اپ میں بم نصب کیا گیا تھا اور اس بم دھماکے میں پک اپ میں بیٹھے مسافر جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے کہ اکہ اس دھماکے میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا تھا بلکہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دھماکہ اسی کا عنصر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر پولیس نے پشاور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا ہوا ہے۔ ناصر درانی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر بھی گہرا گڑھا بن گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کوئی بارودی سرنگ ہو لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :