مظفرگڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا، جمشید دستی
اتوار 23 فروری 2014 19:59
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔جمشید دستی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ کسی صورت نہیں لگنے دیں گے، مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو چور کہنے والے عابد شیر علی امام کعبہ کی اولاد نہیں ہیں، عابد شیر علی کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اب وہ ارب پتی بن چکے ہیں۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت بھی ایک جائے اور دوسرا آئے کا نام ہے، ایک دوسرے کو قومی مجرم اور ڈاکو کہنے والے آپس میں مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرے گی تو دہشت گرد ہی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں بھی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.