جے یو آئی روز اول سے مذاکرات کی حامی ہے،سینیٹر حاجی غلام علی، ملکی اور بین الاقوامی سطح آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں،طالبان جنگ بندی پر آمادہ ہورہے تھے ،کچھ غلط فہمیوں کے ذریعے مذاکرات آگے بڑھنے کے طرف نہیں جارہے ہیں، آپریشن آخری حل کی باتیں کرنے سے واضح ہورہا ہے حکومت آپریشن کے حق میں ہے،ایم پی اے مفتی مولانا فضل غفور،، سینیٹرراحت حسین ودیگرکاخطااب

اتوار 23 فروری 2014 19:53

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) جے یو آئی روز اول سے مذاکرات کی حامی ہے،کیونکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں،طالبان جنگ بندی پر آمادہ ہورہے تھے مگر کچھ غلط فہمیوں کے ذریعے مذاکرات آگے بڑھنے کے طرف نہیں جارہے ہیں۔حکومت کی طرف سے آپریشن آخری حل کی باتیں کرنے سے واضح ہورہا ہے کہ حکومت اپریشن کے حق میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے سینیٹر حاجی غلام علی،ایم پی اے مفتی مولانا فضل غفور، سینیٹرراحت حسین،استقبال خان ودیگر نے تورورسک میں منعقدہ جمیعت زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے تشکیل دینی والی کمیٹی کیلئے کسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اور نہ کسی کیساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

کیونکہ یہ نوازشریف کی اپنی کمیٹی ہے۔اور طالبان کے طرف سے نمائندگی اسی لئے نہ کیا گیا کیونکہ نمائندگی کیلئے ہمارے امیر سے رابطہ کرنا چاہئے تھا۔صوبائی حکومت کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہصوبائی حکومت تعلیمی نصاب میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور وہ بھی برطانیہ اور کچھ این جی اوز کے پالیسیوں کیمطابق لانا چاہتی ہے۔مگر جمیعت علماء اسلام ایسا نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی کی حکومت این جی اوز کی بل بوتے پر چل رہی ہے۔

کیونکہ آج تک جتنے ڈالرز موجودہ حکومت کو ملے ہیں گزشتہ حکومت کو نہیں ملے تھے۔نوے دن میں تندیلی لانے والے حکومت نے نو مہینے گزرنے کی باوجود کچھ نہیں کیا۔کرپشن،کمیشن ،بدامنی اور مہنگائی اسی طرح عروج پر ہے ۔اور تبدیلی کے نام پر ملک اور بالخصوص کے پی کے کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ آئندہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اور اس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔اور انشاء اللہ پورے صوبے میں کامیابی جمیعت علماء اسلام کی ہوگی۔ کیونکہ جمعیت علماء اسلام اسلامی نظام کے نفاذ ملک میں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے میدان میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بونیر کے عوام بھی جمیعت علماء اسلام کے امیدواروں پر اسی طرح اعتماد کا اظہار کر کے کامیاب کریں گے۔ اور اس کے بعد یہاں کے ترقی کیلئے کام کریں گے۔ اور یہاں کے معدنیات کی امدنی بونیر کے عوام کی خوشحالی اور ترقی پر خرچ کریں گے۔ اور بلدیاتی انتخابات کے بعد بیرونی سامراجوں کو یہ پیغام مل جائے گا کہ صوبہ کے پی کے میں اصلی مسلمان اور جے یو آئی کے سپاہی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :