آصف علی زرداری کی کوہاٹ پولیس لائنز میں سوزوکی وین پر حملے کی مذمت

اتوار 23 فروری 2014 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی صبح کوہاٹ پولیس لائنز میں ایک سوزوکی وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں دس افراد شہید اورایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ فوری، موثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جن سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کا خون بہنا بند ہو۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ معصوم عوام کا یہ قتل عام جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی اور عوام ہی کی مدد سے ان دہشتگردوں کو شکستِ فاش دے گی۔ ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عسکریت پسندی کے خلاف ایک متفقہ قومی بیانیہ ہو اور کسی کواس کے توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :