پنجاب بھر کی عدالتوں میں پیشی کیلئے 36تازہ دم اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکا تربیتی کورس مکمل،حکومت پنجاب پراسیکیوٹرز کی تربیت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے،پراسیکیوٹرزانصاف کی فراہمی کیلئے مشنری جذبے سے کام کریں:پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

اتوار 23 فروری 2014 18:18

پنجاب بھر کی عدالتوں میں پیشی کیلئے 36تازہ دم اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پراسیکیوٹرز کی نئی کھیپ نے محکمہ پراسیکوشن کے زیر اہتمام تربیتی کورس مکمل کر لیاہے۔ پنجاب بھر کے 36اضلاع میں فرائض سرانجام دینے کیلئے 36 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے کیا گیا جنہیں سنٹر فار پراونشل ڈویلپمنٹ فار پبلک پراسیکیوٹرز میں ایک ماہ کی ابتدائی تربیت دی گئی۔

تربیتی کورس کیلئے تکنیکی سہولتیں جرمن ترقیاتی ادارے جی آئی زیڈ نے فراہم کی تھیں ۔ جی آئی زیڈ نے کامیاب تربیت مکمل کرنے والے پراسیکیوٹرز میں پراسیکیوشن سے متعلقہ قانونی کتب بھی تقسیم کیں جومقدمات کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گی۔ تربیتی کورس کے اختتام پر آج یہاں پراسیکیوٹرز اکیڈمی میں تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیاگیا جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرز جنرل پنجاب مظہر شیر اعوان نے پراسیکیوٹرز میں اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظہر شیر اعوان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے تربیی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تربیت حاصل کرنے والے پراسیکیوٹرز فیلڈ میں جا کر مشنری جزبے سے کام کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انکا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی فرض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔

تقریب میں پراسیکیوٹرز کو عدالت کے ماحول اور استغاثہ کی ذمہ داریوں بارے آگاہ کرنے کیلئے فرضی عدالتی کارروائی کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے نوجوان پراسیکیوٹرز کو عدالت میں پیش ہو کر اپنا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرنے کی مشق کروائی، انکی غلطیوں کی نشاندہی کی اور بہتری کیلئے مفید مشورے دیے۔ نوجوان پراسیکیوٹرز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت کے بعد انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اورانہوں نے مزید بہتر انداز میں مقدمہ لڑنے کے گر سیکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :