کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

اتوار 23 فروری 2014 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے پیر آباد میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت علی یار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے اورنگی ٹاوٴن تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :